کوہاٹ میں پاک فوج کے زیر انتظام شوٹنگ گالا کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد
شوٹنگ گالا میں ضم شدہ اضلاع سے کل 11 ٹیموں کے 67 نشانہ بازوں نے حصہ لیا ۔ گالا میں ایس ایم جی، پستول، بولٹ ایکشن اور سکیٹ شوٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔…

شوٹنگ گالا میں ضم شدہ اضلاع سے کل 11 ٹیموں کے 67 نشانہ بازوں نے حصہ لیا ۔ گالا میں ایس ایم جی، پستول، بولٹ ایکشن اور سکیٹ شوٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔
اختتامی تقریب میں خٹک ڈانس، رسہ کشی، ٹینٹ پیگنگ، تیر اندازی اور ملی نغموں کے دھنوں نے شائقین کو محظوظ کیا ۔
پستول مقابلوں میں جنید اقبال اورکزئی ، سکیٹ شوٹنگ میں شعیب خان بنوں، ایس ایم جی میں حضرت علی خیبر اور بولٹ ایکشن میں احمد خان جنوبی وزیرستان نے پہلی پوزیشن جبکہ ضلع خیبر کی ٹیم چمپئن قرار پائی ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مہمان خصوصی نے شرکا ء کی حوصلہ افزائی کیلے انعامات تقسیم کیے ۔ شرکاء نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں کے سٹالز میں خصوصی دلچسپی لی ۔
شرکاء نے گالا کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور گالا کو شوٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ میں اہم سنگِ میل قرار دیا ۔
طلباء نے کہا کہ “ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن کا قیام ممکن ہو پایا اور پاک فوج ہمیشہ ملک کے دفاع کے لئے تیار ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاک فوج نے ایک کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا جس پر ہم بہت مشکور ہیں۔


