گزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزاد
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پچیس ہزار دو سو اکاسی نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل…

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پچیس ہزار دو سو اکاسی نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک ماہ کے دوران نئے سرمایہ کاروں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں شامل ہونے والے سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد اب چھ لاکھ چھپن ہزار دو سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔


