گلوبل ڈیجیٹل آپریٹر کی پاکستان ٹیلی کام شعبے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
گلوبل ڈیجیٹل آپریٹروی آن گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کیلئے پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ…

گلوبل ڈیجیٹل آپریٹروی آن گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کیلئے پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے سرمایہ کاری کونسل کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وی آن گروپ کی سرمایہ کاری پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری فنانسنگ کی راہ ہموار کرے گی۔


