728 x 90

اقوامِ متحدہ امدادی مشن کا افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ امدادی مشن کا افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال، ریاستی جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن نے کہا کہ طالبان حکومت کے دوران خواتین کی تعلیم، روزگار اور آزادانہ نقل

اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال، ریاستی جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن نے کہا کہ طالبان حکومت کے دوران خواتین کی تعلیم، روزگار اور آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں مسلسل پانچویں سال بھی برقرار ہیں۔

طالبان کے عام معافی کے دعوئوں کے باوجود افغان سکیورٹی فورسز کے سابق اراکین کو اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یو این اے ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران انتیس افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ تشدد کے پانچ واقعات اور آٹھ سابق سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos