ایس آئی ایف سی کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے یو اے ای کمپنی کے ساتھمعاہدے پر دستخط
خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل نے ملک کے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنسی کمپنی اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے…

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل نے ملک کے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنسی کمپنی اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں مہارت فراہم کرے گی۔
معاہدے میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور منتخب منصوبوں کے لیے پیشگی فزیبلٹی اسٹڈیز کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔
ٹیم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی تاکہ تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔


