بلوچستان کی 14سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ (Khosar Gang) چوٹی سرکرنے والی صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیماء ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔ الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبورکیا ہے۔ چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ
بلوچستان کی 14سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ (Khosar Gang) چوٹی سرکرنے والی صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیماء ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبورکیا ہے۔
چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ نے پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا، جو وطن سے ان کی محبت اورپاکستانی نوجوانوں کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے ملائکہ خلجی اوران کے اہلِ خانہ کواس تاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *