بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث بھارتی معیشت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی ریزرو بینک نے روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لیے تقریبا 7 ارب ڈالر فروخت کیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ
بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث بھارتی معیشت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی ریزرو بینک نے روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لیے تقریبا 7 ارب ڈالر فروخت کیے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے اور مرکزی بینک کو کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑی۔
بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سمیت مختلف عوامل نے بھارتی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر کی سطح کے قریب پہنچنے کے بعد اپنی تاریخی کم ترین سطح سے تقریبا 1.3 فیصد دور ہے۔
بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا نے بھی موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *