728 x 90

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز اقدامات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے

“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز اقدامات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران، فیض، ثناء اللہ، ارشد، مظہر، معراج فاطمہ، مدثر، افتخار، فراز، صفدر، فرحت، وجاہت اور ابراہیم شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 12 کلو گرام سے زائد چرس اور 70 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos