جھنگ کی خوبصورتی کے لیے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت، داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع جھنگ کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت متعلقہ…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع جھنگ کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اور مجوزہ بیوٹیفکیشن اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفکیشن منصوبوں پر عملدرآمد کی مؤثر اور مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے اقدامات مکمل کریں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان راستوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے تاکہ ضلع میں داخل ہونے اور باہر جانے والے شہریوں اور مسافروں کو بہتر ماحول نظر آئے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو بنیادی اہمیت دی جائے جبکہ جاری ترقیاتی و تزئینی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔


