حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا اﷲ تارڑ نے آج(پیر) کو اسلام آباد میں ایک نیوز…

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا اﷲ تارڑ نے آج(پیر) کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی ۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل سترہ وفاقی حکومت کو کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا اختیار دیتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پرپابندی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور غیرملکی فنڈنگ ، نو مئی کے واقعات ، پاکستان میں دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے، سائفر اور امریکی کانگریس میں قرارداد کی منظوری میں کردار میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کا حوالہ دیا ۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے باوجود اسمبلیاں تحلیل کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے پر سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف ریفرنس دائر کیاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کوبھیجا جائے گا ۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ مخصوص گروہ بیرون ملک بیٹھے ہیں جو پاکستان مخالف ایجنڈے کو ہوا دیتے ہیں ، علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت کرتے ہیں اورملکی سلامتی اوراداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔


