خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیا
کھیل

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالئے ،کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے،کامران غلام نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا…

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالئے ،کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے،کامران غلام نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ڈیبیو سنچری سکور کی۔

منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 19کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں، عبداللہ شفیق 15 کے مجموعی سکور پر 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،19 کے سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب کپتان شان مسعود3رنز بنا کرچلتے بنے۔اس موقع پر صائم ایوب اور ڈبیو کرنے والے بلے باز کامران غلام نے ٹیم کو سنبھالا،کامران غلام نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، صائم ایوب نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 77 رنزبنا کرآئوٹ ہوئے،سعود شکیل 4رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، اسطرح پاکستان نے پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر 259 رنز بنالئے،

محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو جبکہ میتھیو پوٹس ،شعیب بشیر اور برائیڈن کرس نے بالترتیب ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔۔امران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔کامران غلام سے قبل عباد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ،توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم، عابدعلی اور عمر اکمل کو ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں