خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
سیاست

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گندم برآمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ گندم برآمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ وضاحت وزیراعظم محمدشہبازشریف نے آج ایوان میں حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات…

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گندم برآمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ گندم برآمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ وضاحت وزیراعظم محمدشہبازشریف نے آج ایوان میں حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کی۔

شہبازشریف نے یاددلایا یہ بات بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دور میں چینی اور گندم پہلے برآمد کی گئی اور پھر درآمد ہوئی۔

اس سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیراعظم نذیر تارڑ نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

ایوان میں کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید اور جنوبی وزیرستان کے دوسرے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

قومی اسمبلی نے آج سرکاری اداروں کے نظم ونسق اور آپریشنز کے بل مجریہ دوہزار چوبیس کی منظوری دیدی۔

بل کا مقصد سرکاری اداروں کی تعمیر نو اور اصلاحات کیلئے بورڈز کی تشکیل نو کرنا، انھیں مزید بہتر بنانا اور ان میں سے بعض کی نجکاری کرنا ہے ۔

اس کے علاوہ پاکستان شہریت ترمیمی بل مجریہ دوہزار چوبیس بھی آج ایوان میں پیش کیاگیا ۔

ایوان کا اجلاس اب غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں