خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ملک کی پہلی قومی یوتھ پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرائی جائے گی، رانا مشہوداپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈاروزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے سو روزہ جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کردیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیراولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیےروسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاکبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیاپاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
معیشت

قیصر احمد شیخ کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز، مینوفیکچرنگ، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور ادویہ سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری…

قیصر احمد شیخ کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز، مینوفیکچرنگ، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور ادویہ سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں ’’چین کی طرزِ حکمرانی اور عالمی ترقی‘‘ کے موضوع پر عالمی مکالمے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے کامیاب ترقیاتی ماڈل، طویل المدتی منصوبہ بندی، پالیسیوں کے تسلسل، صنعتی ترقی اور انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری سے سیکھنا چاہیے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چین کی ترقی کا بنیادی راز عوام، تعلیم اور پیداواری صلاحیت میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے تقریباً 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کو تاریخ کی عظیم کامیابی قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی معاشی اصلاحات اور صنعتی ترقی کے ذریعے مستقبل میں جی 20 کا رکن بن سکتا ہے۔

انہوں نے علاقائی تجارت، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، زراعت اور برآمدات کے فروغ کے لیے اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے پاک چین دوستی کو آزمودہ اور تزویراتی شراکت داری قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس عالمی مکالمے کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ، چینی سفارت خانے اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔

تقریب میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ، چائنا میڈیا گروپ کی نمائندہ مس ہُو پِنگ پِنگ (نورین) اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں