بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیا
بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی ایماء پر بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری نیکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔ بھارتی جریدے "دی ہندو" کے مطابق امریکی…

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی ایماء پر بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری نیکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔
بھارتی جریدے “دی ہندو” کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرزنے امریکہ میں قتل وغارت گری میں ملوث “را” کے ایجنٹ نِکھل گپتا کیلئے چوبیس سال سے زائد سزا کی سفارش کی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سکھ رہنماء گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو رواں ماہ کی بیس تاریخ کو سزا سنائی جائے گی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گزشتہ سال عدالتی سماعت کے دوران بھارتی شہری نکھل گپتا اور وکاش یادیو کی پاکستان اورنیپال میں ایک اور قتل کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف ہوا تھا۔


