روسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاک
روسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام انیس افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا…

روسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام انیس افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتونوف اے این 12 طیارہ کیمیرووو کے علاقے میں ایک غیر آباد مقام پر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔


