728 x 90

وفاقی وزیر اقتصادی امور کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس سسٹم سے متعلق وزارتی جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر اقتصادی امور کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس سسٹم سے متعلق وزارتی جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس سسٹم (PMOS) کے حوالے سے وزارتی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت داخلہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے PMOS پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری قومی غذائی تحفظ عامر

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس سسٹم (PMOS) کے حوالے سے وزارتی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزارت داخلہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے PMOS پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احد، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اب تک ان کے متعلقہ محکموں نے زیادہ تر ڈیٹا سسٹم پر اپ لوڈ کر دیا اور اس سسٹم کے ذریعے جاری ہونے والے وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے تینوں ڈویژنز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ PMOS کامیاب ہورہا ہے اور یہ پورے حکومتی ڈھانچے کو ڈیجیٹلائز کردے اور اس سے حکومتی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos