پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک میں 15 دکانیں سیل ،704 دکاندار گرفتار کیا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کر طرف سے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 42 ہزار سے زائد انسپکشنز،خلاف ورزی پر 15 دکانیں سیل ،704 دکاندار گرفتار اور 7 مقدمہ درج، جبکہ خلاف ورزیوں پر 10 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔مزید برآں پیرا فورس کی جانب سے بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر دستیاب رہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


