728 x 90

پیٹرولیم ڈویژن نے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے گیس کی ڈی ریگولیشن کے لیے طریقہ کار تیار کر لیا

پیٹرولیم ڈویژن نے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے گیس کی ڈی ریگولیشن کے لیے طریقہ کار تیار کر لیا

پیٹرولیم ڈویژن نے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے گیس کی ڈی ریگولیشن کیلئے ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرصدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس میں تیار کیا گیا جس میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔ سوئی

پیٹرولیم ڈویژن نے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے گیس کی ڈی ریگولیشن کیلئے ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔

یہ طریقہ کار وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرصدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس میں تیار کیا گیا جس میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔

سوئی کمپنیوں کی تنظیم نو اور انہیں مختلف کاروباری شعبوں میں تقسیم کرنا اس اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ان کمپنیوں کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور توانائی کے کاروبار کو الگ کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت سبسڈی کے نظام کی تشکیلِ نو کی جائے گی تاکہ صرف مستحق صارفین ہی ٹارگٹڈ ریلیف حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کے شعبے میں اصلاحات سے توانائی کے تحفظ اور قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سوئی کمپنیوں کا مالیاتی استحکام یقینی بنایا جا سکے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos