چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار…

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام رکن کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم نئی راہیں کھولیں گے، مضبوط شراکت داری قائم کریں گے اور ایشیائی کرکٹ کو بے مثال کامیابیوں کی طرف لے جائیں گے۔


