خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردئے

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کی مدد سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈی پی او جھنگ، ساجد حسین نے برآمد شدہ موبائل فونز،…

گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردئے

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کی مدد سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈی پی او جھنگ، ساجد حسین نے برآمد شدہ موبائل فونز، جن کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون چوری یا گمشدگی کی صورت میں فوری رپورٹ درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے قبل “ای-گیجٹ” ایپ پر لازمی چیک کریں تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا مسروقہ ڈیوائس کی خریداری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو اس ایپ کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔برآمد شدہ موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں