728 x 90

احسن اقبال کی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتار عمل درآمد کی ہدایت

احسن اقبال کی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتار عمل درآمد کی ہدایت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقی، روزگار، جدت، ماحول دوست ترقی اور علاقائی روابط سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے کے پانچوں شعبوں پر تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اسلام آباد میں سی پیک کے اکانوے ویں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقی، روزگار، جدت، ماحول دوست ترقی اور علاقائی روابط سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے کے پانچوں شعبوں پر تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں سی پیک کے اکانوے ویں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کا بہترین موقع ہے، جہاں توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے مزید فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں وزارتِ بحری امور اور حکومتِ سندھ نے کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون منصوبے پر ہونے والی تازہ پیش رفت سے شرکا کو آگاہ کیا۔

منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی تجاویز جمع کرائیں اور تمام زیر التوا معاملات بلا تاخیر حل کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos