احسن اقبال کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں مالیاتی اصلاحات سے متعلق تجاویز تیار کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد…

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں مالیاتی اصلاحات سے متعلق تجاویز تیار کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں وزیراعظم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
احسن اقبال نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے این ایف سی کی بنیاد پر مالیاتی حکمت عملی وضع کرنے کی بھی توثیق کی۔


