اسرائیل،فلسطین جنگ: سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کا جائزہ لینے کیلئے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ تشدد کے…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کا جائزہ لینے کیلئے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ تشدد کے ہولناک مناظر کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام فریقوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور زیادہ سے زیادہ تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ تشدد سے تنازعہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کو حاصل کر کے ہی امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔


