افغان طالبان رجیم کے غاصبانہ تسلط اور مظالم کے خلاف افغانستان میں سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔ افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مزاحمتی تحریک”افغانستان گرین ٹرینڈ” نے صوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں طالبان کے فوجی مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا۔ افغانستان گرین ٹرینڈ کی کارروائی میں افغان فورسز کے بھرتی
افغان طالبان رجیم کے غاصبانہ تسلط اور مظالم کے خلاف افغانستان میں سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔
افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مزاحمتی تحریک”افغانستان گرین ٹرینڈ” نے صوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں طالبان کے فوجی مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا۔
افغانستان گرین ٹرینڈ کی کارروائی میں افغان فورسز کے بھرتی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان انٹرنیشل کے مطابق سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی قیادت میں قائم گرین ٹرینڈ تحریک نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرافغانستان گرین ٹرینڈ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کےمطابق جابر طالبان رجیم کے خاتمے اور افغانستان کی مکمل آزادی تک ہماری مسلح کارروائیاں جاری رہیں گی۔
افغان جریدے کے مطابق آزادی پسند تحریک افغانستان گرین ٹرینڈ کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی جو21 اپریل کو بھی افغان طالبان پرحملہ کرچکے ہیں ۔
عالمی ماہرین کے مطابق مسلح مزاحمتی تحریکوں کے پے در پے گوریلا حملے اور اندرونی بغاوت، معاشی بحران میں ڈوبی جابر طالبان رجیم کے خاتمے کا پیش خیمہ بن چکی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ افغان عوام کی مکمل مدد کے ساتھ آزادی پسند تحریکیں قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے پرمجبور ہو چکی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *