خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
متفرق

امام مسجد نبوی کا دورہ ملک کے لئے باعث فخر ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم نے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے باعث فخر قرار دیا ہے۔ لاہور میں ان کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ معزز مہمان…

امام مسجد نبوی کا دورہ ملک کے لئے باعث فخر ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم نے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے باعث فخر قرار دیا ہے۔

لاہور میں ان کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ معزز مہمان کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مسجد نبوی کے امام نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی رہنماؤں کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں