امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی،افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنیوالے شرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ۔ عالمی جریدہ نے افغان طالبان کی دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی کوبے نقاب کردیا ہے۔ امریکی جریدے
امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی،افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنیوالے شرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ۔
عالمی جریدہ نے افغان طالبان کی دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی کوبے نقاب کردیا ہے۔
امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق؛ افغانستان دہشتگردتنظیموں کاگڑھ اورطالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگرجہادی گروہوں کی میزبانی اورسرپرستی کررہے ہیںطالبان کی دہشتگردوں اورعسکریت
پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کی ضد نے افغانستان کودہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا۔
روسی اورامریکی انٹیلی جنس اداروں کیمطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگر تنظیموں سے وابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجوموجودہیں ،امریکی جریدہ القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئے فتنہ
الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داو پر لگا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کوتباہ نہ کرنااس بات کاواضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردی کے مکمل خاتمے میں سنجیدہ نہیں ۔
القاعدہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کوپاکستان کیخلاف جنگی حکمت عملی اورتربیت کی فراہمی خطے کی سلامتی کیلئے سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *