728 x 90

انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے پسِ پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے

انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے پسِ پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے

مودی کی سرپرستی میں غیر رجسٹرڈ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے پس پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے۔ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے اوچھے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کردیا۔   دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی جے پی کو نظریاتی بنیاد اور تنظیمی پشت پناہی فراہم کرنے والی ہندو انتہا

مودی کی سرپرستی میں غیر رجسٹرڈ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے پس پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے۔ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے اوچھے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کردیا۔ 

 دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی جے پی کو نظریاتی بنیاد اور تنظیمی پشت پناہی فراہم کرنے والی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس ایک صدی بعد بھی غیر رجسٹرڈ ہے۔ آرایس ایس نہ تو خود کو ٹرسٹ اور نہ کوئی این جی او قرار دیتی ہے اسی لیے وہ مالیاتی اور دیگر سرکاری جانچ پڑتا اور ٹیکسز سے آزاد ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس پچھلے سال امریکہ میں لابنگ کیلئے330,000 ڈالرز خرچ کر چکی ہے۔ آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت 3.75 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں 13 منزلہ تین ٹاورز شامل ہیں۔ 

دی ڈپلومیٹ کے مطابق آر ایس ایس کی بہت سی جائیدادیں مختلف افراد کے ناموں پر رجسٹرڈ ہیں۔ آر ایس ایس اس لیے خفیہ کام کرتی ہے کیوں کہ اس کا اصل مقصد ایک انتہا پسند ہندو ریاست کا قیام ہے۔ آر ایس ایس آئین کو پامال کرنے، مسلم سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم اور نفرت و تقسیم کے فروغ میں ملوث ہے۔ 

کانگریس کے رہنما پریانک کھرگے نے آرایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ لینے میں سب سے آگے ہیں تو آر ایس ایس اور بی جے پی کو کرپشن کا بھی حساب دینا ہو گا۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos