بھارت، میڈیکل ایسوسی ایشن کا تاریخ کی سب سے بڑی ملک گیر ہڑتال کا اعلان
بھارت کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کولکتہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف آج تاریخ میں سب سے بڑی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے…

بھارت کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کولکتہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف آج تاریخ میں سب سے بڑی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر آر وی اسوکان نے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج صبح سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے سوا ہسپتال کے تمام شعبوں میں چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کریں۔


