بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات اور کشیدگی کی صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع کانگپوکپی کے گا ئوں کھارام وائپھیئی میں آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں پانچ
بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات اور کشیدگی کی صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع کانگپوکپی کے گا ئوں کھارام وائپھیئی میں آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقامی سطح پر سیکیورٹی صورتحال مزید سخت کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوکی تنظیموں نے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے تعین پر زور دیا ہے۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں مختلف احتجاجی سرگرمیاں اور ریلیاں جاری تھیں، جن کا تعلق مبینہ طور پر بعض مقامی تنازعات اور انسانی حقوق کے معاملات سے جوڑا جا رہا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض دعووں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر الزامات بھی سامنے آئے ہیں، تاہم ان دعووں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی پور میں جاری کشیدگی اور مختلف برادریوں کے درمیان تنازعات نے مجموعی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ امن و امان کی بحالی کے لیے فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *