728 x 90

بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

بھارت میں اقلیتوں، خصوصا مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور مختلف حلقوں کے مطابق یہ رجحان تمام حدیں پار کر چکا ہے۔ بھارتی جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ اقدامات اور دبا

بھارت میں اقلیتوں، خصوصا مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور مختلف حلقوں کے مطابق یہ رجحان تمام حدیں پار کر چکا ہے۔

بھارتی جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ اقدامات اور دبا ئو کو نمایاں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں سرکاری زمین کے الزام پر ایک مدرسہ مسمار کر دیا گیا جبکہ دو دیگر مدارس کو بند کر دیا گیا۔

مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ 2000 سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور تمام قانونی دستاویزات مکمل ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق ہندو رکشا دل کے صدر پنکی چودھری نے ایک بیان میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا کہ دارالعلوم دیوبند کو بھی بلڈوزر کارروائی کا نشانہ بنایا جائے۔

دوسری جانب دہرادون میں مسجد پر پابندی کے بعد انتہاپسند عناصر کی جانب سے مسجد کے باہر مبینہ طور پر ہندو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی گئی۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ کے باعث اقلیتیں، بالخصوص مسلمان، بڑھتے ہوئے دبا اور امتیازی اقدامات کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد مسلمانوں کو سیاسی، معاشرتی اور معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos