دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ مسائل کے حل کے لئے سفارت کاری اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ مسائل کے حل کے لئے سفارت کاری اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے جس پر اس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان جنگ اور تصادم نہیں چاہتا تاہم اگر ایک سال پہلے کی طرح جارحیت کی گئی تو اس کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی سالگرہ صرف ماضی کو یاد کرنا نہیں بلکہ مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دینے کا نام ہے۔
ترجمان نے معرکہ حق میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اسلحہ سازی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بالخصوص پلیٹ فارمز اور سسٹم کے حصول پر گہری نظر ہے کیونکہ بھارتی جنگی جنون سے پوری دنیا کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کا استحکام یقینی بنائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے باعث فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ بیانات تشویش کا باعث ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا موقف بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے۔
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس کے پانیوں پر اپنے جائز حق کا دعوی کرنے کے لیے معاہدے اور بین الاقوامی قانون کے تحت تمام قانونی اور سیاسی طریقہ کار تلاش کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایران امریکہ جنگ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان پُرامید ہے اور توقع کرتا ہے کہ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین صرف ہمارے خطے میں نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی امن قائم کرنے کے لیے مسئلے کے پرامن اور پائیدار حل کی طرف آئیں گے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ امریکہ ایران تنازع کے حل میں میزبان کا کردار پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *