جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ،زائد وصولیوں پر ٹھیکیدار کے نمائندے گرفتار، پولیس کے حوالے کردیا
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں زائد وصولیوں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ دورانِ دورہ زائد وصولیوں…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں زائد وصولیوں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔
دورانِ دورہ زائد وصولیوں اور شہریوں کی شکایات سامنے آنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے مویشی منڈی کے ٹھیکیدار کے نمائندوں کو گرفتار کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے منیجر مویشی منڈی کو واقعے سے متعلق ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت بھی کی۔ انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں شہریوں سے زائد وصولیوں اور شکایات کے ازالے کے لیے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔


