خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ،زائد وصولیوں پر ٹھیکیدار کے نمائندے گرفتار، پولیس کے حوالے کردیابازارلوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہی ہےملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کے انتظامات مکملایشیائی کھیلوں کا ٹی ٹوئنٹی فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گاامریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندر جیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں مطلوب قرار دے دیاپاکستان کی مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی تقسیم اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمتپاکستان اپنے دفاع اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
بین الاقوامی

پاکستان کی مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی تقسیم اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے مدینہ منورہ میں بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن طیبہ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا کہ…

پاکستان کی مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی تقسیم اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت
دفتر خارجہ

پاکستان نے مدینہ منورہ میں بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن طیبہ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد نبویۖ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفراسٹرکچر کے خلاف یہ قابل مذمت حملہ سنگین اشتعال انگیزی ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے گہری تشویش اور دکھ کا باعث ہے۔

ترجمان نے کہا حرمین شریفین کے تقدس اور نمازیوں اور عازمین حج کی سلامتی کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا فوری اور غیر مشروط خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

سجاد حیدر خان نے کہا پاکستان حرمین شریفین، عوام اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کی کوششوں میں سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے پہلے بھی تمام ممکنہ کوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں