ملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کے انتظامات مکمل
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور متعلقہ وزارتوں و حکام کی کوششوں سے پاکستان نے ملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک…

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور متعلقہ وزارتوں و حکام کی کوششوں سے پاکستان نے ملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک ملائیشیا کو مزید ستر ہزار میٹرک ٹن پاکستانی چاول برآمد کئے جائیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق موثر سفارتی اور تجارتی کوششوں کے ذریعے اضافی برآمدی مقدار حاصل کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمد حاصل کرنے پر متعلقہ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی چاول کی مزید ستر ہزار میٹرک ٹن برآمد کسانوں کی خوشحالی اور قومی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلسل کوششوں کے ذریعے برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے ہدف کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔


