جھنگ: ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر رانا خاقان احمد نے شہری کا گمشدہ بٹوا تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا
جھنگ: ٹریفک پولیس جھنگ کے سب انسپکٹر رانا خاقان احمد نے دورانِ ڈیوٹی دیانت داری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر ملنے والا شہری کا گمشدہ بٹوا تلاش کرکے اصل مالک…

جھنگ: ٹریفک پولیس جھنگ کے سب انسپکٹر رانا خاقان احمد نے دورانِ ڈیوٹی دیانت داری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر ملنے والا شہری کا گمشدہ بٹوا تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر رانا خاقان احمد کو دورانِ ڈیوٹی سڑک پر ایک بٹوا ملا، جس میں موجود اہم دستاویزات اور کوائف کی مدد سے انہوں نے اس کے اصل مالک کی تلاش شروع کی۔ مسلسل کوششوں کے بعد شہری سے رابطہ کیا گیا اور بٹوا مکمل امانت داری کے ساتھ اس کے حوالے کر دیا گیا۔
اپنا بٹوا اور ضروری دستاویزات محفوظ حالت میں واپس ملنے پر شہری نے سب انسپکٹر رانا خاقان احمد اور ٹریفک پولیس جھنگ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دیانت داری، فرض شناسی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سب انسپکٹر رانا خاقان احمد کا یہ اقدام سرکاری فرائض کی ادائیگی کے ساتھ شہریوں کی امانتوں کے تحفظ اور عوامی اعتماد کے فروغ کی ایک مثبت مثال ہے۔


