جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کا کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر سخت اقدام، ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبل محکمہ پولیس سے برخاست
جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث ہونے پر محکمہ پولیس کے ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ڈی…

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث ہونے پر محکمہ پولیس کے ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس میں احتساب، نظم و ضبط اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔
ڈی پی او ساجد حسین کے مطابق پولیس یونیفارم کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے استحصال کا ذریعہ بنانے والوں کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے معاملات میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے وقار اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ محکمہ پولیس میں احتساب کے عمل کو مؤثر بناتے ہوئے فرائض میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس میں شفافیت، نظم و ضبط اور جواب دہی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں اور عوام کا محکمہ پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔


