خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دس کلو 240 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

پولیس نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے عمران نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے…

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دس کلو 240 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

پولیس نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے عمران نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10 کلو 240 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کو نشہ جیسے لعنتی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں