خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ملک کی پہلی قومی یوتھ پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرائی جائے گی، رانا مشہوداپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈاروزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے سو روزہ جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کردیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیراولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیےروسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاکبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیاپاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
جھنگ

جھنگ پولیس کے شاہزیب مسٹر پنجاب پولیس 2026 قرار، باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں جھنگ کے کھلاڑیوں نے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز جیت لیے

جھنگ : پولیس سالانہ انٹر ریجن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 میں جھنگ پولیس کے باڈی بلڈرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کر دیا۔ 14 نومبر 2026 کو ڈسٹرکٹ…

جھنگ پولیس کے شاہزیب مسٹر پنجاب پولیس 2026 قرار، باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں جھنگ کے کھلاڑیوں نے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز جیت لیے

جھنگ : پولیس سالانہ انٹر ریجن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 میں جھنگ پولیس کے باڈی بلڈرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کر دیا۔ 14 نومبر 2026 کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے مختلف ریجنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مقابلوں میں ایلیٹ پولیس فورس جھنگ کے شاہزیب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوور آل مسٹر پنجاب پولیس 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 75 کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے نعمان خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ایلیٹ پولیس فورس جھنگ کے ثمر اقبال نے سلور اور مصطفیٰ نے برونز میڈل حاصل کیا۔

اسی طرح گرینڈ ماسٹر کیٹیگری میں کوچ مسٹر جھنگ جواد حیدر نے گولڈ میڈل جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔ جھنگ پولیس کے کھلاڑیوں کی ان کامیابیوں میں کوچ جواد حیدر کی محنت، تربیت اور رہنمائی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابیوں پر پولیس افسران، اہلِ جھنگ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے شاہزیب، نعمان خان، ثمر اقبال، مصطفیٰ اور کوچ جواد حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی سے ضلع جھنگ اور پنجاب پولیس کا نام روشن کریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں