ٹریفک پولیس جھنگ کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری، شہریوں کو ٹریفک قوانین اور دھند و سموگ میں محفوظ سفر سے متعلق آگاہی دی گئی
جھنگ : حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد کی ہدایات کے تحت ٹریفک پولیس جھنگ کے ایجوکیشن ونگ…

جھنگ : حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد کی ہدایات کے تحت ٹریفک پولیس جھنگ کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔
مہم کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دھند اور سموگ کے موسم میں محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔
اس موقع پر شہریوں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور انہیں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ترغیب دی گئی تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹریفک پولیس جھنگ کے مطابق شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


