خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
کھیل

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان،محمد رضوان کپتان مقرر

 دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے…

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان،محمد رضوان کپتان مقرر

 دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا جب کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔رجمان پی سی بی کے مطابق دورہ آسٹریلیا4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ زمبابوے کے شہر بولاوائیو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے،بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں میں آرام دیا گیا تھا،آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔

اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں شامل ان کیپڈ کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم ، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں جبکہ جہانداد خان اور سلمان علی آغا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔اسی طرح کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم اپنی قومی ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں، جو اس سے قبل محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں،کامران جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں حارث سہیل کے کنکشن متبادل کے طور پر کھیلے تھے جبکہ عمیر اور سفیان نے ایشیئن گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین جو گزشتہ ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں سترہ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،اسی طرح بابر، نسیم، رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں عرفات منہاس، حارث رئوف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان کو ون ڈے وٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ، ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ون ڈے اسکواڈ کے سات ارکان بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رئوف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آج28 اکتوبر بروزپیر کو میلبرن روانہ ہوں گے جبکہ دیگر ون ڈے کھلاڑی29 اکتوبر بروز منگل جائیں گے،پاکستان وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ترجمان کے مطابق ون ڈے سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رئوف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رئوف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

ترجمان کیمطابق سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رئوف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر کھلاڑی ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب جبکہ عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

حسیب اللہ، حارث رئوف، محمد عرفان خان اور سلمان علی آغا وہ چار کھلاڑی ہیں جو دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے زمبابوے کے دورے کے اختتام تک اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رئوف، حسیب اللہ ( وکٹ کیپر )، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر شامل ہیں

جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رئوف، حسیب اللہ وکٹ کیپر ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں