ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کی تعداد 304 ہوگئی
ضلع جھنگ سے اس وقت دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا گذررہا ہے ، ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق اب تخ ضلع بھر میں 304 دیہات…

ضلع جھنگ سے اس وقت دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا گذررہا ہے ، ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق اب تخ ضلع بھر میں 304 دیہات متاثر ہوچکے ہیں۔ سیلاب سے تحصیل جھنگ کے 142 موضع جات،اٹھارہ ہزاری 37 شورکوٹ 66 احمد پور سیال 69 موضع جات متاثر ہوئے،ابتک 3 لاکھ 87 ہزار 476 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔3 لاکھ 90 ہزار ایکٹر رقبہ زیر آب آیا ہے۔2 لاکھ 81 ہزار 855 ایکٹر پر فصلیں سیلابی پانی میں زیر آب آئیں ہیں۔


