طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا
قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو علاقائی اورعالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب سن لی نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات…

قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو علاقائی اورعالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب سن لی نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے طالبان رجیم پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں موجود تمام دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثراورفیصلہ کن کارروائی کرے۔


