خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
متفرق

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے وسائل کی بہتری کا عمل تیز، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنے انتظامی و آپریشنل وسائل کی بہتری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اسی…

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنے انتظامی و آپریشنل وسائل کی بہتری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے مختلف یونٹس میں موجود سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان میں موجود فنی نقائص کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او ساجد حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام میں پولیس کا فوری رسپانس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا تمام سرکاری گاڑیوں کو مکمل طور پر فعال، محفوظ اور ہر وقت آپریشنل حالت میں رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور سکیورٹی ڈیوٹی کی بہترین انجام دہی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات کے ہر پہلو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں