خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت سے محروم ہیں، پاکستان

پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے ناانصافی، بے توقیری، ادھورے وعدوں اور سلامتی کونسل…

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت سے محروم ہیں، پاکستان

پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے ناانصافی، بے توقیری، ادھورے وعدوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ضمانت شدہ حقِ خودارادیت سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔

وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو دہشت گردی سے لاحق خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے  خطاب کر رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست ایک افسوسناک دن کی یاد دلاتا ہے، جب سات برس قبل بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر  میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات مسلط کیے گئے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے اقدامات کے بعد کشمیری عوام کو جبر کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے ۔

سفیر نے کہا کہ نو لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا ک دہشت گردی کے خلاف جامع عالمی ردِعمل میں دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کا مؤثر تدارک ضروری ہے، جن میں غیر ملکی قبضے کے حالات میں سامنے آنے والی ریاستی دہشت گردی بھی شامل ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہیے کہ انسدادِ دہشت گردی کو غیر ملکی قبضے کے خلاف عوام کی جائز جدوجہد اور ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کو دبانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ دوہرے معیار اور امتیازی رویوں کے بغیر جامع اور مربوط عالمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

سفیر نے کہا کہ افغانستان سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے دہشت گرد خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنا ناگزیر ہے؛ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں