خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
سیاست

وزیرمنصوبہ بندی کا ساتویں زراعت شماری کا افتتاح

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری قابل اعتماد ڈیٹا پر…

وزیرمنصوبہ بندی کا ساتویں زراعت شماری کا افتتاح

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری قابل اعتماد ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مددگارثابت ہو گی جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق زرعی پیداوار میں اضافے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے پاکستان جیسے زرعی ملک کے لئے زرعی اعداد و شمار کی اہمیت کو ااُجاگر کیا اور ایک خودکار مقامی نظام متعارف کرانے پر ادارہ شماریات پاکستان کی تعریف کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیداوار میں اضافے کیلئے شعبوں کی نشاندہی اور بہتر پیداوار کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی کے ذریعے جمع کیے گئے اعدادوشمار زرعی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ اعدادوشمار ان اقدامات میں بھی معاون ہوںگے جن کا مقصد کسانوں کی پیداوار اوران کی مجموعی فلاح بہبود کو بہتر بنانا ہے۔

ادھر منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے چینی سفیر سے  اسلام آباد میں ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پربروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم پرزوردیا ۔وفاقی وزیر نے اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پرکام بہتر کرنے کی ضرورت پر زوردیا جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو سہولت دینے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں