خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور لیبیا کا مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی کااظہارحکومت دکاندار آسان ٹیکس سکیم کے سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرے گی، بلال اظہر کیانیوزیر خزانہ کا کوپ31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہارپاکستان، روس اور پاکستان،عمان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشقیں شروعکراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابیپاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، خرم شہزادگلگت بلتستان کی منیشہ علی نے انگولا میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیاایشیائی کھیلوں میں پاکستان نے خواتین کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
متفرق

وزیر خزانہ کا کوپ31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے COP31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے موسمیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ وہ نیویارک میں COP31 ایکشن ایجنڈے کی افتتاحی…

وزیر خزانہ کا کوپ31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے COP31 ایکشن ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے موسمیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

وہ نیویارک میں COP31 ایکشن ایجنڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش شدید موسمیاتی خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے صاف توانائی اور بجلی کے استعمال میں توسیع، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، توانائی کے مؤثر استعمال پر مبنی عمارتوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ شہروں، موسمیاتی تعلیم اور عوامی آگاہی، غذائی تحفظ اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط زراعت کو مشترکہ ترجیحات قرار دیا۔

انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے “فنانسنگ پلینٹ اینڈ پراسپیریٹی” اجلاس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام، ابتدائی انتباہی نظام اور لاگت پر مبنی موسمیاتی سرمایہ کاری منصوبوں کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ بیرونی معاونت کے ساتھ ملکی وسائل اور مالیاتی گنجائش کو بھی بروئے کار لانا ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے “اقوام متحدہ ڈیجیٹل تعاون ڈے ـ2026 بلاک چین اور ٹوکنائزڈ مستقبل: نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کیلئے خودمختار انتخاب اور حفاظتی اقدامات” سے افتتاحی خطاب میں پاکستان میں ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثہ جات کے فریم ورک کی جانب پیش رفت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نجی شعبے میں جدت کو مضبوط ریاستی حفاظتی اقدامات، جامع ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہئے، جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی معیارات کی تشکیل میں مکمل طور پر شامل کیا جانا ضروری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں