پاکستان اور امریکہ نے ’فلبرائٹ-ایچ ای سی‘ شراکت داری پروگرام کی تجدید کی ہے، جس کے تحت پانچ سال کے عرصے میں 66 پی ایچ ڈی سکالرز کی معاونت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ’یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان‘ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے
پاکستان اور امریکہ نے ’فلبرائٹ-ایچ ای سی‘ شراکت داری پروگرام کی تجدید کی ہے، جس کے تحت پانچ سال کے عرصے میں 66 پی ایچ ڈی سکالرز کی معاونت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ’یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان‘ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ معاہدہ تعلیمی عمدگی، انسانی سرمائے کی ترقی، تحقیق اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے پاک-امریکہ تعلیمی تعاون کو فروغ ملے گا، ادارہ جاتی روابط مستحکم ہوں گے اور پاکستانی طلبہ، سکالرز، فیکلٹی اور پیشہ ور افراد کے لیے مواقع میں وسعت آئے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *