پاکستان شاہینزنے ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز کاٹائٹل جیت لیا
رات دوحامیں پاکستان شاہینزنے بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیزسپراوورمیں شکست دیکرایشیاء کپ رائزنگ سٹارز کاٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں ایک سوپچیس رنزبنائے۔ جواب میں…

رات دوحامیں پاکستان شاہینزنے بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیزسپراوورمیں شکست دیکرایشیاء کپ رائزنگ سٹارز کاٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں ایک سوپچیس رنزبنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش اے نے بھی نووکٹوں کے نقصان پرایک سوپچیس رنزبنائے جس کی وجہ سے میچ سپراوورمیں چلاگیا۔
سپراوورمیں بنگلہ دیش اے کی ٹیم صرف چھ رنزہی بناسکی اورپاکستان شاہینزنے صرف چارگیندوں پرآسانی سے سات رنز بناکرچمپئن شپ کااعزازحاصل کرلیا۔
احمددانیال کوپلیئرآف دی میچ جبکہ معاذصداقت کوپلیئرآف دی سیریزقراردیاگیا۔


