منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کے پیداواری شعبوں کو برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت اقتصادی امور کے سینئر مشیر پریس سن ڈونگ شینگ کر رہے
منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کے پیداواری شعبوں کو برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنانا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت اقتصادی امور کے سینئر مشیر پریس سن ڈونگ شینگ کر رہے تھے۔
وزیر نے امید ظاہر کی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت کاروباری تعاون بڑھانے سے پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبوں کو جدید بنانے کے مقاصد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو برآمدات میں کمی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *