پیرس اولمپکس : جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کے مایہ ناز اتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس2024 کے مردوں کے جیو یلین تھرو مقابلے کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل86.59 میٹرز تک نیزہ پھینک کر فائنل…

پاکستان کے مایہ ناز اتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس2024 کے مردوں کے جیو یلین تھرو مقابلے کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل86.59 میٹرز تک نیزہ پھینک کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ارشد ندیم نے 9مرتبہ انٹرنیشنل میڈل جیتے، چار مرتبہ طلائی تمغے حاصل کیے وہ2020 ء کے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں نمبر پررہے۔ انہوں نے گزشتہ سال عالمی چیمپئن شپز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور 2022 ء کے دولت مشترکہ کھیلوں میں90.18 میٹر کے بڑے فاصلے تک نیزہ پھینک کر سو نے کا تمغہ حاصل کیا۔


